18 دسمبر، 2017، 1:26 PM

ایران ، بیت المقدس کو فلسطین کا ابدی دارالحکومت سمجھتا ہے

ایران ، بیت المقدس کو فلسطین کا ابدی دارالحکومت سمجھتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتے ہیں فلسطینی گروہ باہمی اتحاد کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتے ہیں  فلسطینی گروہ باہمی اتحاد کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔ امیر عبداللہیان نے تہران میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی وفود کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس تہران میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا مقدمہ ہے ۔ اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آئندہ ماہ تہران میں منعقد ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی عملی حمایت اسلامی ممالک کا انسانی، اسلامی اور اخلاقی فریضہ ہے ایران بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتا ہے ۔ ہم اسرائیل کی غاصب حکومت کے وجود کے خلاف ہیں ہم اسرائیل کو جعلی اور  غاصب حکومت سمجھتے ہیں۔ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو مسئلہ فلسطین کی عملی حمایت کرنی چاہیے اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

News ID 1877430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha